ممبئی،22؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنس) انڈین ریلوے نے آج کورونا وبا کے بحران کے سبب 31 مارچ کی نصف شب تک سبھی طرح کی مسافر گاڑیوں کا آمد و رفت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں ضروری اشیا کی سپلائی کو ہموار رکھنے کے لئے مال گاڑیاں چلتی رہیں گی۔
ریلوے بورڈ نے سبھی زونل جنرل منیجروں کو مطلع کیا ہے کہ کورونا کے سبب 31 مارچ تک سبھی مسافر گاڑیوں کو رد کردیا گیا ہے جن میں شتابدی، راجدھانی، دورنتو، گتی مان، وندے بھارت، تیجس سمیت سبھی پریمیم، میل/ ایکسپریس، سپر فاسٹ، پیسنجر گاڑیاں شامل ہیں۔
ممبئی مضافاتی خدمات اور کولکاتا میٹروں کی جو خدمات کم سے کم سطح پر چلانے کا اعلان کیا گیا وہ آج رات 12 بجے کے بعد مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔ جو گاڑیاں 22 مارچ کو صبح چار بجےسے پہلے روانہ ہوئی ہیں، ان کو منزل تک پہنچنے دیا جائے گا۔